کسی مدرسے میں عسکریت کی تعلیم نہیں دیجاتی،رانا ثنااللہ

شائع 29 دسمبر 2015 05:40pm

لاہور:وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کہتے ہیں پنجاب کے کسی مدرسے میں عسکریت کی تعلیم نہیں دی جاتی۔ ڈسکہ میں گیارہ لوگوں کو داعش سے تعلق کے شبے میں پکڑا گیا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے سب سے زیادہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیا ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ پنجاب کے کسی مدرسے میں عسکریت پسندی کی تعلیم دی جاتی ہے اور نہ ہی کوئی نو گو ایریا ہے۔ حکومت نے پندرہ ہزار سے زائد مدارس کی جیو ٹریکنگ اور پانچ سو بتیس کی باقاعدہ سرچ کی ہے اور گیارہ سو گرفتاریاں ہوئی ہیں۔#

ان کا مزید کہنا تھا ک ڈسکہ میں سی ٹی ڈی نے داعش سے تعلق کے شبے میں گیارہ لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ علاقے کے لوگوں سے ا نہوں نے شام جانے اور خلافت قائم کرنے کی باتیں کی تھیں۔ وہ ٹیک آف کی پوزیشن میں نہیں تھے، تیاروں میں تھے کہ پکڑے گئے۔

وزیر قانوں نے میڈیا کو بھی آڑے ہاتھوں لیا، ان کا کہنا تھا کہ حافظ آباد میں ہاتھ کاٹنے اور لاہور میں لڑکی کے ساتہ زیادتی کے واقعے کی رپورٹنگ میں میڈیا نے حدیں عبور کیں۔ عدنان ثناء اللہ سے ان کا یا ان کی پارٹی کا کوئی تعلق نہیں۔ حکومت نے دونوں واقعات کا فوری نوٹس لیا اور ملزمان کو گرفتار کیا۔

Read Comments