Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:وزیرداخلہ چوہدری نثارکراچی روانہ ہوگئے ۔ کراچی میں امن وامان کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کریں گے ۔ گورنراوروزیراعلی سندھ سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔
وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کراچی میں امن وامان کی صورتحال پر اجلاس کی صدارت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ،اجلاس میں ڈی جی رینجرز میجرجنرل بلال اکبرشہر کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیں گے ۔ اجلاس میں شرکت کے لئے آئی جی سندھ سمیت دیگر اعلی افسران کوبھی طلب کیا گیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیرداخلہ سے گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان اوروزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے بھی ملاقات کریں گے۔ کراچی روانگی سے قبل وزیرداخلہ چوہدری نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی اورانہیں کراچی کے دورہ کے حوالے سے اعتماد میں لیا ۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پربھی تبادلہ خیال ہوا ۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کراچی میں امن دشمن عناصرکیساتھ کسی قسم کی نرمی نہ برتی جائے۔