سانحہ 12 مئی کا عبوری چالان منظور، وسیم اختر سمیت56ملزمان نامزد

شائع 24 اگست 2016 10:40am

کراچی:کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ 12 مئی کیس کا عبوری چالان منظور، ایم کیوایم کے میئر کراچی وسیم اختر سمیت 56 ملزمان نامزد کردیئے گئے ۔

 کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سانحہ 12 مئی کیس کی سماعت ہوئی ۔ عدالت میں سانحہ 12 مئی کے مقدمے کا عبوری چالان پیش کیا گیا۔عبوری چالان میں وسیم اختر، 2 اراکین سندھ اسمبلی سمیت چھپن ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے ۔

 چالان کے متن مں بتایا گیا ایم کیوایم کے رہنما وسیم اختر نے سانحہ 12 مئی میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے ، وسیم اختر سمیت ملزمان کے خلاف ٹھوس ثبوت ہیں ۔ ملزمان کی جے آئی ٹی کے کیلئے اعلٰی حکام سے رجوع کیا گیا ہے۔

 چالان میں بتایا گیا سانحہ میں استعمال اسلحہ ملزم اسلم عرف کالا سے برآمد ہوا، نشاندہی اورشواہد کیلئے واقعات کی سی ڈیزپیمرا سے حاصل کی جائیں گی۔

عدالت نے عبوری چالان منظورکرلیا اورحتمی چالان جلد پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔

Read Comments