شائع 24 اگست 2016 01:58pm

سلمان کی فلم کک سے متعلق جیکولین کا بیان

ممبئی :بولی وڈ کی معروف خوبرواداکارہ جیکولین فرنینڈس کا کہنا ہےکہ فلم کک سے پہلے ان میں اعتماد کی کمی تھی ،سلمان خان کے ساتھ کام کا تجربہ شاندار رہا ،کک فلمی کیریئرمیں ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئی ۔

سری لنکا سے تعلق رکھنے والی بولی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کا شماران چند اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے بہت کم عرصے میں بالی ووڈ نگری میں اپنی جگہ بنائی۔

سری لنکن بیوٹی نے ناصرف اپنی خوبصورتی سے بلکہ اپنی بہترین اداکاری سے لوگوں کواپنا دیوانہ بنادیا ہے۔

بولی وڈانڈسٹری میں سکہ جمانے والی اداکارہ کا کہنا ہے کہ فلم کک میں کام کرنے سے پہلے مجھ میں اعتماد کی کمی تھی تاہم سلمان خان کے ساتھ فلم کک کا تجربہ شاندار تھا او یہ فلم میرے کیریئرمیں ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئی۔

خوبرو اداکارہ جیکولین فرنینڈس ان دنوں ٹائیگرشیروف کے ساتھ اپنی آنے والی فلم فلائنگ جٹ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔

Read Comments