چوہدری نثار کی میڈیا عہدیداروں سے ملاقات

شائع 24 اگست 2016 02:05pm

کراچی :وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے پاکستان براڈ کاسٹنگ ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کی۔

ملاقات میں سی پی این ای اوراے پی این ایس کے عہدیدار بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں چوہدری نثار نے کہا کہ ایم کیوایم قائد کیخلاف برطانوی حکومت کوریفرنس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک شخص کے ہاتھوں کراچی کو یرغمال بننے نہیں دیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ  کراچی میں مستقل امن کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا ہاؤسز پر حملے ناقابل برداشت ہیں،حملوں میں ملوث عناصر کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Read Comments