Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
سرگودھا:سرگودھا میں بلاک نمبر دو میں کپڑے کی مارکیٹ میں آتشزدگی سے کروڑوں مالیت کا کپڑا خاکستر ہو گیا۔آگ کی شدت میں اضافے کے باعث بلاک نمبردو کے رہائشیوں نے علاقہ خالی کردیا ہے۔آج نیوز کے مطابق سرگودھا میں بلاک نمبر دو میں کپڑے کی مارکیٹ میںآ تشزدگی شدت اختیار کر گئی ہے جس کے سبب پچاس سے زائد دکانیں آگ کی لپیٹ میں آ گئیں ہیں۔دھوئیں کے سبب آٹھ افراد بے ہوش ہو گئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو کی چھ گاڑیاں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق تا حال مارکیٹ میں کئی افراد کے پھنسے ہوئے ہیں۔تاہم تنگ گلیوں اور تجاوزات کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈی سی او ثاقب منان دو گھنٹے بعد موقع پرپہنچے ۔
سرگودھا:سرگودھا میں بلاک نمبر دو میں کپڑے کی مارکیٹ میں آتشزدگی سے کروڑوں مالیت کا کپڑا خاکستر ہو گیا۔آگ کی شدت میں اضافے کے باعث بلاک نمبردو کے رہائشیوں نے علاقہ خالی کردیا ہے۔
آج نیوز کے مطابق سرگودھا میں بلاک نمبر دو میں کپڑے کی مارکیٹ میںآ تشزدگی شدت اختیار کر گئی ہے جس کے سبب پچاس سے زائد دکانیں آگ کی لپیٹ میں آ گئیں ہیں۔دھوئیں کے سبب آٹھ افراد بے ہوش ہو گئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو کی چھ گاڑیاں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق تا حال مارکیٹ میں کئی افراد کے پھنسے ہوئے ہیں۔تاہم تنگ گلیوں اور تجاوزات کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈی سی او ثاقب منان دو گھنٹے بعد موقع پرپہنچے ۔