لندن قیادت سے فیصلوں کا اختیار واپس لے لیا،فاروق ستار

شائع 24 اگست 2016 06:06pm

کراچی :ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ہم نے لندن قیادت سے فیصلہ کرنے کا اختیار لے لیا ہے کیونکہ پاکستان میں سیاست ہم کر رہے ہیں ۔ قائد تحریک نے بھی ہماری بات مان ل ی ہے۔

میئر کراچی کے انتخاب کیلئے کے ایم سی بلڈنگ کے دورے کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کل رات تک قیادت کے بارے میں جو ابہام تھا وہ دور ہو چکا ہے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ وسیم اختر نو ماہ کے طویل انتظارکے بعد میئر منختب ہوئے ہیں،اب ہم بلاتفریق عوام کی خدمت کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کا سربراہ میں ہوں، پارٹی سے متعلق فیصلوں کا اختیار ہے،ڈاکٹر عامر لیاقت جذباتی ساتھی ہیں۔

Read Comments