Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد :اسلام آباد میں سارک ممالک کے وزرائے خزانہ کی کانفرنس کا آغاز ہوگیا ہے۔ کانفرنس میں 8ممالک کے 100سے زائد وفود شریک ہیں جبکہ بھارت اوربنگلہ دیش کے وزرائے خزانہ کانفرنس میں شرکت نہیں کررہے ۔
سارک ممالک کے درمیان معیشت کے مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کے لئے وزرائے خزانہ کی کانفرنس کا آغاز اسلام آباد میں ہوگیا ہے۔2روزہ کانفرنس کے پہلے روز رکن ممالک کے فائنانس سیکریٹریز کا اجلاس ہوگا، جس میں معیشت کے مختلف شعبوں میں تعاون پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔
https://youtu.be/R-NXmRXMZzw
کانفرنس میں جنوبی ایشیا فری ٹریڈ ایگریمنٹ اورعلاقائی تجارت کے فروغ کے طریقہ کارپر بھی غورکیا جائے گا۔اس کے ساتھ ساتھ کسٹمز کے امورمیں تعاون، دوہرے ٹیکسوں سے بچاؤ اورسرمایہ کاری کے تحفظ کے معاملات پربھی بات چیت کی جائے گی۔
کانفرنس میں بھارتی وزیر خزانہ ارون جیٹلی کی جگہ سیکریٹری اقتصادی امور بھارتی وفد کی قیادت کررہے ہیں۔جبکہ بنگلہ دیش کے وزیرخزانہ بھی کانفرنس میں شرکت نہیں کر رہے۔
وزیراعظم نوازشریف کل کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کریں گے۔