سندھ اور پنجاب کے کئی علاقوں میں بلدیاتی انتخابات

شائع 30 دسمبر 2015 04:31am

سندھ اور پنجاب کے کئی علاقوں میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے۔ سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ مختلف وجوہات کی بناپر ان علاقوں میں انتخابات ملتوی ہوگئے تھے۔

سندھ اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ ووٹر شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے ووٹ کاسٹ کرسکیں گے۔ پنجاب میں راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، گجرات سمیت کئی شہروں میں غلط بیلٹ پیپر چھپنے، غلط نام اور دیگر وجوہات کی بنا پر الیکشن ملتوی ہوئے تھے۔

سندھ میں ٹنڈوآدم، بےنظیرآباد، ٹنڈوالہ یار، ٹنڈوجام، ٹاو¿ن کمیٹی نوکوٹ اور میرواہ میں بھی بلدیاتی الیکشن ہورہے ہیں۔ سندھ ہائی کورٹ کی ہدایت کے مطابق الیکشن کمیشن انتخابات شیڈول کے مطابق کرے تاہم اس کے نتائج روک دیئے جائیں۔

Read Comments