Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی پاکستان مخالف تقریر کے بعد سے ایم کیو ایم کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ نائن زیرو کے اطراف میں قائد ایم کیو ایم کی تصاویر ہٹا دی گئیں،رکن قومی اسمبلی آصف حسنین زیر حراست ہیں ، رکن صوبائی اسمبلی شیراز وحید کو بھی گرفتار کرلیا گیا جبکہ مکا چوک کا نام بھی تبدیل کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔
ایم کیو ایم قائد کی تقریر کے بعد آنے والے آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے،قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں رک نہیں رہیں۔گذشتہ رات بھی کئی علاقوں میں ایم کیو ایم کے دفاتر پر چھاپے مارے گئےاور دفاتر کو سربمہر کردیا گیا۔
نامعلوم افراد نے پارٹی ہیڈ کوارٹر نائن زیرو کے اطراف اور مکا چوک پر نصب کردیئے۔ ایم کیو ایم قائد کی تصاویر اتاردیں۔دوسری جانب ملیر پولیس نے رکن سندھ اسمبلی شیراز وحید کو گرفتار کرلیا۔ شیراز وحید پر الزام ہے کہ وہ نفرت انگیز پیغامات کی سی ڈیز تقسیم کررہے تھے۔سائٹ سپرہائی وے پولیس نے انکے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
کراچی میں ہی لانڈھی سے ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی آصف حسنین کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔آصف حسنین گذشتہ رات دبئی جانے کیلئےائیرپورٹ پہنچے تھےجہاں سے انہیں حراست میں لے کرنامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے نائن زیرو کے قریب واقع مکا چوک کا نام بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر وسطی کو احکامات موصول ہوگئے ہیں،ڈی سی آفس شہید ملت لیاقت علی خان کے نام کا نوٹیفیکیشن جاری کرے گا۔مکا چوک انیس سو اکیانوے میں اس وقت تعمیر کیا گیا تھا جب ڈاکٹر فاروق میئر کے عہدے پر فائز تھےاور دوہزار پانچ میں سید مصطفٰی کمال نے بطور نام مکا چوک کی تزئین وآرائش کرائی تھی۔