Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :کراچی میں نیب نے چیئرمین میٹرک بورڈ انواراحمد زئی گرفتار کرلیا۔ انوار احمد زئی پر غیر قانون بھرتیوں، فنڈز میں خردبرد اور نتایج میں ہیر پھیر کے الزامات ہیں۔
تعلیمی بورڈزمیں کرپشن کے خلاف نیب سرگرم۔،بات انٹر میڈیٹ بورڈ کراچی سے شروع ہوئی اور میٹرک بورڈ تک جا پہنچی۔
نیب نے چیئرمین میٹرک بورڈ کراچی انوار احمد زئی کو گرفتار کرلیا۔نیب ترجمان کے مطابق انواراحمدزئی کوبدعنوانی کی تحیقیقات کیلئےحراست میں لیاگیا۔
انور احمد زئی پر بطور سابق چیرمین انٹر میڈیٹ بورڈ کراچی اور میر پور خاص فنڈز میں خرد برد کے علاوہ غیر قانون بھرتیوں اور امتحانی نتائج میں ہیر پھیر کے بھی الزامات ہیں۔
دوسری جانب انٹربورڈ کرپشن کیس کاعبوری چالان اینٹی کرپشن کیس میں پیش کردیا۔محکمہ اینٹی کرپشن کے تفتیشی افسر نے عبوری چالان میں بتایا ہے کہ سات گواہان ہیں جبکہ ایک ملزم دبیراحمد نے ہائی کورٹ سےضمانت قبل ازگرفتاری حاصل کرلی۔گرفتارملزم عدیل انورکنڑیکٹ ملازم ہے جوڈیٹا انٹری کے ذریعے امتحانی نتائج تبدیل کرنے میں ملوث ہے۔