ممبئی:بولی وڈ اداکارہ سناکشی سنہا کہتی ہیں کہ انکے والد سمجھتے ہیں کہ تنازعات شوبز کا حصہ ہیں جبکہ ان کی والدہ اپنی بیٹی سے متعلق تنازعات سے پریشان ہو جاتی ہیں۔
سناکشی سنہا نے بتایا کہ میرے والد اس سے تنگ نہیں ہوتے۔ وہ ان معاملات میں نہیں پڑتے کیوں کہ وہ اس سب سے مجھ سے زیادہ گزر چکے ہیں۔لیکن میری والدہ پریشان ہو جاتی ہیں تو مجھے انہیں سکون میں لانا پڑتا ہے، بالآخر وہ سمجھ جاتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرےرد عمل کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ اگر بات میرے متعلق ہو تو میں نظر انداز کر سکتی ہوں ، لیکن اگر میری فیملی یا دوستوں کو اس میں گھسیٹا جارہا ہوتو وہ صحیح نہیں ہوگا۔
لوٹیرا اسٹار محسوس کرتی ہیں کہ اب انہیں کھڑا ہونا پڑیگا کیوں کہ جو لوگ کسی کے بارے میں لکھتے ہیں ، اس کے ساتھ اطراف میں اور لوگ ہوتے ہیں جن کا اس سب سے کوئی لینا دینا نہیں ہوتااور یہ صحیح نہیں ہے۔
بشکریہ زی نیوز