Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:سندھ سیکریٹریٹ پراساتذہ کےاحتجاج کے باعث وزیراعلیٰ سندھ نےاپنا راستہ بدل لیا،،سندھ سیکریٹریٹ کے داخلی دروازے کے بجائے خارجی دروازے سے نیوسندھ سیکریٹریٹ پہنچے۔
سندھ سیکریٹریٹ کے سامنے اساتذہ کا احتجاج تیسرے روزبھی جاری رہا تاہم وزیراعلیٰ سندھ نے احتجاج کی وجہ سے صوبائی سیکریٹریٹ آنے کے لیے اپنا راستہ بدل کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سندھ سیکریٹ میں داخلی راستے کی بجائے خارجی راستے سے داخل ہوئے اوراساتذہ سے ملے بغیران کے احتجاج کا نوٹس لے لیا،وزیراعلیٰ سندھ راستہ بدل گئے تو اساتذہ نے چیف سیکریٹری سندھ کوسیکریٹ کے مرکزی دروازے پرگھیرلیا۔
چیف سیکریٹری صدیق میمن نے سیکریٹری تعلیم سندھ فضل اللہ پیچوہو کومسئلہ حل کرنے کی ہدایت کرکے اپنی جان چھڑائی،اساتذہ کاتنخواہوں کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج جاری ہے۔