جامشورو ٹریفک حادثہ،تین افراد جاں بحق

شائع 30 دسمبر 2015 05:12am

جامشورو :جامشورو میں لونی کوٹ کے مقام پر تیز رفتار کار روڈ کے کنارے دکان میں جاگھسی، حادثے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

جامشورو میں لونی کوٹ کے مقام پر تیز رفتار کار نے تین افراد کو کچل دیا، ریسکیوذرائع کے مطابق لونی کوٹ روڈ پر تیز رفتار کار بے قابو ہوکر پنکچر کی دکان میں جاگھسی۔

جس کے باعث دکان میں پنکچر بنوانے کیلئے آئے تین افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا، لاشوں اور زخمی شخص کو حیدرآباد سول اسپتال منتقل کردیاگیا۔

Read Comments