Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
وزیراعظم نواز شریف نے مری میں جی پی او کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا،کہتے ہیں کہ جووعدے کئے ہیں وہ پورے کئے ،ڈھائی سال میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ہمیشہ کیلئے ختم کردینگے۔وزیراعظم نوازشریف نے مری میں جی پی اوکی نئی عمارت کا افتتاح کردیا،عمارت کے باہر سیڑیوں پر بیٹھ کر عوام سے خطاب کیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جووعدے کئے وہ پورے کئے۔ڈھائی سالوں میں لوڈشیڈنگ ہمیشہ کیلئے ختم کردینگے۔ وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ مری میں جنرل پوسٹ آفس کی عمارت کو انیس سو اکسٹھ کی طرز پربحال کر دیا۔برطانوی راج میں بننے والی یہ عمارت افتاد زمانہ کے ہاتھوں متعدد باراکھاڑ پچھاڑ کا شکار رہی ۔اس عمارت کی بحالی کے بعد اب سیاح دن بھر تفریحی مقامات کی سیر کے بعد جی پی او کی عمارت کی وسیع سیڑھیوں پر بیٹھ کر مری مال کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔وزیراعظم نے بلدیاتی انتخابات کامیابی سے مکمل ہونے پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مری کو اصل حالت میں واپس لے آئے ہیں۔اسپتالوں کی تعمیرہماری ترجیح ہے،مری میں گیس بھی پہنچائیں گے۔
وزیراعظم نواز شریف نے مری میں جی پی او کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا،کہتے ہیں کہ جووعدے کئے ہیں وہ پورے کئے ،ڈھائی سال میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ہمیشہ کیلئے ختم کردینگے۔
وزیراعظم نوازشریف نے مری میں جی پی اوکی نئی عمارت کا افتتاح کردیا،عمارت کے باہر سیڑیوں پر بیٹھ کر عوام سے خطاب کیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جووعدے کئے وہ پورے کئے۔ڈھائی سالوں میں لوڈشیڈنگ ہمیشہ کیلئے ختم کردینگے۔
وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ مری میں جنرل پوسٹ آفس کی عمارت کو انیس سو اکسٹھ کی طرز پربحال کر دیا۔برطانوی راج میں بننے والی یہ عمارت افتاد زمانہ کے ہاتھوں متعدد باراکھاڑ پچھاڑ کا شکار رہی ۔
اس عمارت کی بحالی کے بعد اب سیاح دن بھر تفریحی مقامات کی سیر کے بعد جی پی او کی عمارت کی وسیع سیڑھیوں پر بیٹھ کر مری مال کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔
وزیراعظم نے بلدیاتی انتخابات کامیابی سے مکمل ہونے پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مری کو اصل حالت میں واپس لے آئے ہیں۔اسپتالوں کی تعمیرہماری ترجیح ہے،مری میں گیس بھی پہنچائیں گے۔