شائع 27 اگست 2016 06:43am

بگ باس10:پہلی جھلک منظر عام پر

ممبئی:بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین رئیلٹی شو بگ باس سیزن10 کے چر چے گزشتہ کافی عرصے سے میڈیا پر جا ری ہیں،لیکن اب بگ باس کے چاہنے والوں کا انتظار ہوا ختم ،کیونکہ  اس سیزن کی پہلی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔

بولی وڈ ببل کے مطابق بھارتی نجی چینل کلرز کے سی ای او 'راج نائک' نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹویٹر پر شو کا پرومو جا ری کیا ہے،جس میں پروگرام کے میزبان سلمان خان منفرد روپ میں نظر آرہے ہیں ۔

سلمان ویڈیو میں  اسپیس  سوٹ پہنے ہوئے نظر آرہے ہیں ،اور عام عوام کی پہلی بار بگ باس میں شمولیت کے بارے میں بتا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بگ باس سیزن 10 اکتوبر میں شروع ہورہا ہے ،اس سال پروگرام کی خاص بات عام لوگوں کی شو میں شرکت ہے۔

شو کا پرو مو کافی دلچسپ نظر آرہا ہے،آپ بھی دیکھئے

Read Comments