Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:کراچی کی احتساب عدالت نے سابق مشیرپیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین کیخلاف جے جے وی ایل کیس کی سماعت10 ستمبرتک ملتوی کردی ہے۔
احتساب عدالت میں ڈاکٹرعاصم حسین کیخلاف جے جے وی ایل ریفرنس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت تفتیشی افسرنے عدالت میں بیان جمع کرایا جس میں استدعا کی گئی کہ جو دستاویزات جمع کرائی گئیں اسی بنیاد پرکیس چلایا جائے۔
ملزمان کے وکلا ءنے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ عدالت سے حقائق چھپائے جارہے ہیں، جس پرعدالت نے ریمارکس دیئے کہ شفاف ٹرائل اور قانون وانصاف کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔
عدالت نے تفتیشی افسرکے بیان کا جواب جمع کرانے کیلئے ملزمان کے وکلا ءکوآئندہ سماعت تک مہلت دیتے ہوئے سماعت 10 ستمبرتک ملتوی کردی۔