بھارت کشمیریوں پر ظلم کررہا ہے،خورشید شاہ

شائع 27 اگست 2016 10:31am

اسلام آباد:اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کہتے ہیں جب بھی کشمیر کا مسئلہ اٹھایا جاتا ہے، بھارت پاکستان میں مسائل کھڑے کردیتا ہے۔

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ احمد شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں پر ظلم کررہا ہے، پاکستان نے کشمیریوں کے حق میں جب بھی آواز اٹھائیں ملک کے حالات خراب ہوجاتے ہیں۔

خورشیدشاہ کا مزید کہنا تھا کہ فاروق ستار کے مطابق اب ایم کیو ایم پاکستان کو ہم دیکھ رہے ہیں، انہیں اپنی بات ثابت کرنے کا موقع دینا چاہیئے، آٹھ دس روز میں کراچی کا مسئلہ کھل کر سامنے آجائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرنے کے بعد اپوزیشن لیڈر نے 'انور پراچا گورنمنٹ اسپتال' کا اچانک دورہ کیااورمریضوں کو ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں پرائیوٹ میڈیکل اسٹورز بند ہونے چاہئیں۔

Read Comments