Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم اورکشمیرکاز کوموثرطریقے سے عالمی برادری پر واضح کرنے کیلئے وزیراعظم نے22اراکین پارلیمنٹرین کو اپنا خصوصی نمائندہ نامزد کردیا ہے۔
وزیراعظم کہتے ہیں عالمی برادری کے ضمیرکوجھنجوڑیں گےاوراقوام متحدہ کوکشمیری عوام سے کیا گیا حق خود ارادیت کا وعدہ یاد دلائیں گے۔
وزیراعظم محمد نوازشریف نے22 پارلیمنٹرئنزکواپنا خصوصی نمائندہ نامزد کردیا جو عالمی سطح پرمقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا معاملہ اٹھائیں گے اورمقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے بھی آگاہ کریں گے۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ کشمیرکازکیلئے مختلف ملکوں میں خصوصی نمائندے بھیجیں گے ، خصوصی نمائندوں کوعوامی طاقت ، پارلیمنٹ کا مینڈیٹ ، حکومت کی حمایت اور کشمیری عوام کی دعائیں حاصل ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھاکہ خصوصی نمائندے اقوام متحدہ میں عالمی برادری کا ضمیرجھنجوڑنے کے ساتھ ساتھ حق خود ارادیت کا وعدہ بھی یاد دلائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ بھارت کشمیرکے مسئلے پرکئی عشرے قبل اقوام متحدہ گیا تاہم کشمیرکا تنازعہ حل نہیں کیا کشمیری نسل درنسل بھارت کے ٹوٹے ہوئے وعدے اوروحشیانہ تسلط دیکھ رہے ہیں۔