Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
دریا خان دلیوا لہ :دریا خان دلیوا لہ میں پنچائیت کے فیصلے پر پا نچ سالہ بچ ی فرزا نہ کو ونی کردیا گیا۔ پولیس نے چھبیس افراد کے کیخلا ف مقد مہ درج کرلیا ہے۔
دریا خان دلیوا لہ کے نواحی علا قہ مہوٹہ میں بھا ئی کے جرم کی سزا معصوم بہن کوملی۔ پنچائیت کے فیصلے کی بھینٹ چڑھی پانچ سالہ فرزانہ۔ اورکم سن بچی کا نکاح انیس سالہ جاوید سے کردیا گیا۔
فرزانہ کے بھائی عمران پر جاوید کی بہن سے تعلقات کا الزام تھا اس جرم کی پاداش میں پنچائیت نے عمران کی معصوم بہن کو ونی کرنے کا فیصلہ سنایا۔ بچی کے رشتہ داروں نے تھانہ دلیوالہ میں درخواست دائر کی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چھبیس افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جبکہ پانچ افراد کو گرفتارکرلیا گیا۔
ڈی ایس پی عمران کا کہنا ہے کہ ملزما ن گھروں کو تالے لگا کر فرار ہو چکے ہیں ان کی گرفتاری کے لئے چھا پےمارے جا رہے ہیں۔ نکا ح خواں دولہا اور بچی کا والد بھی فرارہیں جبکہ بچی والدہ سمیت پولیس کی حراست میں ہے۔