ترکی کا دشمن پاکستان کا دشمن ہے،شہباز شریف

شائع 27 اگست 2016 02:41pm

استنبول:وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ ترکی کا دشمن پاکستان کا دشمن ہے، انھوں نے یہ بات استنبول میں ترک وزیراعظم بن علی یلدرم سے ملاقات کے دوران کہی۔

شہباز شریف دو روزے پر ترکی میں ہیں۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان اور ترکی اہم اتحادی ہیں، دونوں ہی ممالک کو دہشت گردی کا سامنا ہے۔ انھوں نے فوجی بغاوت ناکام بنانے پر وزیراعظم اور ترک عوام کو مبارک باد پیش کی۔

 وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان کے عوام میں ترکی میں دہشت گردی کے واقعات پر تشویش پائی جاتی ہے اور وہ اس مشکل وقت میں بھی ترک عوام کےساتھ کھڑے ہیں۔ ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے پاکستانی عوام کی تعریف کی۔

 ان کا کہنا تھا کہ ترکی اور پاکستان ایک دوسرے کے بہترین دوست ہیں اور شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

Read Comments