Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی: پاک سرزمین کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ الطاف حسین کا کارنامہ مہاجرقوم کی بیٹیاں عدالتوں میں پیش ہورہی ہیں۔ یہ بات انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔ مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کی وجہ سے مہاجر مائیں بیٹیاں عدالتوں میں رل رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ قائد ایم کیوایم مہاجروں کے خود ساختہ قائد ہیں۔
مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ قائدمتحدہ نے مہاجر قوم کا بیڑہ غرق کردیا، قائدمتحدہ کے نام سے منسوب چیزیں لوگ خود گرائیں گے۔ اس موقعے پر انہوں نے سوال کیا کہ حکومت نے قائد متحدہ کیخلاف کارروائی کیوں نہیں کی؟
انہوں نے فاروق ستار سے مطالبہ کیا کہ وہ بتائیں کہ کیا آپ نےوہ فائلیں نہیں دیکھیں کہ را سے فنڈنگ ہوتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فاروق بھائی قوم کو پھر غلط راستہ دکھارہےہیں، تیس سال تک قائد متحدہ نے قوم کو بیوقوف بنایا۔
مصطفی کمال نے مزید کہ وزیراعظم، وزیراعلیٰ مہاجرقوم کیلئے اسپیشل پیکج کا اعلان کریں۔ان کا کہنا تھا کہ متحدہ کی خواتین کوگرفتار کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا،خدا کے لئے مہاجرقوم کی محرومیوں کو دور کرنے کی بات کریں۔