Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ کشمیری بھارت سے آزادی کی تحریک اپنے بل بوتے پر چلا رہے ہیں۔ یہ تاثڑ غلط ہے کہ پاکستان کو مسئلہ کشمیر پرعالمی تائید حاصل نہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرچکی ہیں۔
اسلام آباد میں مسئلہ کشمیر پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا کا کہنا تھا کہ کشمیر پر پاکستان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ پاکستان کو مسئلہ کشمیر پرعالمی برادری کی تائید حاصل نہ ہونے کا تاثر درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کی ہے۔
نفیس زکریا نے کہا کہ پاکستانی میڈیا نے کشمیر میں بھارتی مظالم کو موثر اندازمیں اجاگرکیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری بھارتی تسلط سے آزادی کے لیے صرف اپنے بل بوتے پرتحریک چلا رہےہیں۔
سیمینارسے سابق وزیراعظم چوہدری عبدالمجید،حریت کانفرنس کے رہنما غلام محمد صفی سمیت دیگرمقررین نے بھی خطاب کیا۔