چارسدہ میں پولیس کا سرچ آپریشن،12 مشتبہ افراد گرفتار

اپ ڈیٹ 28 اگست 2016 07:30am

چارسدہ :چارسدہ کے علاقے نستہ میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران ایک اغواء کار اور 6 افغانیوں سمیت 12 مشتبہ افراد کو حراست لے لیا ہے۔

سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن میں غیر قانونی طور پر مقیم چھ افغان باشندوں کو بھی گرفتارکیا گیا۔

گرفتاراغواء کار کے قبضے سے ایک مغوی لڑکی بھی برآمد ہوئی ہے۔جسے 8 روزقبل اغواء کیا گیا تھا۔

Read Comments