فہد ملک قتل کیس:راجہ ارشد کے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش ناکام

اپ ڈیٹ 28 اگست 2016 07:33am

پشاور:بیرسٹرفہد ملک قتل کیس کے مرکزی ملزم راجہ ارشد کے بیرون ملک فرارہونے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے ۔

بیرسٹرفہد ملک قتل کیس کا مرکزی ملزم  راجہ ارشد افغانستان کے راستے  بیرون یورپ فرارہونا چاہتے تھے  تاہم طورخم بارڈرپرپہنچتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انہیں گرفتارکرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم راجہ ارشد کوآج پشاورسے اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔ملزم نے ابتدائی بیان میں بتایا کہ وہ پہلے چمن بارڈرپرگئے  جہاں سے افغانستان  میں داخل نہ ہوسکے  تو دوسری کوشش طورخم بارڈر سے افغانستان جانی کی اور پکڑے گئے۔

ملزم راجہ ارشد کا پاسپورٹ منسوخ کردیا گیا ہے  اور نام ای سی ایل میں شامل ہے۔ فہد ملک قتل کیس کے ایک اور  مرکزی ملزم نعمان کھوکھرکوگزشتہ  روز  احاطہ عدالت سے گرفتارکیا گیا تھا۔

Read Comments