Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی میں بارش کے دوران چھت ،دیوار گرنے اور کرنٹ لگنے سے 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
کراچی میں صبح سے ہی بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد ہونے والے حادثات میں اب تک 5 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔
کلفٹن شیریں جناح کالونی میں کرنٹ لگنے سے جاوید نامی شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ سرجانی ٹاؤن سیکٹر 7 ڈی میں کرنٹ لگنے سے ہی جبار نامی شخص زندگی سے باتھ دھو بیٹھا ۔
نارتھ کراچی سیکٹر ٹو میں کرنٹ لگنے سے شعیب نامی شخص جاں بحق 3 سالہ اثوا زخمی ہوگئی ۔
سول لائن کے علاقے میں چھت سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا جاں بحق شخص کی شناخت نذیر حسین کے نام سے ہوئی ہے ۔
ادھر منگھوپیر ایم پی آر کالونی قبرستان کے قریب گھر کی دیوار گرنے سے نذیر نامی شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ شیر خان نامی شخص واقعہ میں زخمی ہوا۔