کراچی میں بارش کے بعد300سے زائد فیڈرز ٹرپ

شائع 28 اگست 2016 10:00am

کراچی:کراچی میں بارش کے بعد کے الیکٹرک کے300سے زائد فیڈرزٹرپ کرگئے۔ شہرکے مختلف علاقوں میں کئی گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

کراچی میں موسم ہوا سہانہ توبجلی کوملا بہانہ بارش کے ساتھ ہی مختلف علاقوں سے بجلی بھی غائب ،بارش کا آغازہوا توشہری بجلی سے  بھی محروم ہوئے۔بارش کے ساتھ ہی کےالیکٹرک کے 315 فیڈرٹرپ کرگئے۔

فیڈرٹرپ ہونے کے باعث نارتھ کراچی ،ناظم آباد، بفرزون،لیاقت آباد ، پی آئی بی کالونی اورشاہ فیصل کالونی میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی،سوسائٹی، طارق روڈ ، کورنگی ،لانڈھی اوراطراف کے علاقے بھی فیڈرٹرپ کرجانے کے باعث بجلی سے محروم ہوئے۔

ادھر ترجمان کے الیکٹرک کاکہنا ہے کہ بارش کے رکتے ہی متاثرہ فیڈرزکی بحالی کا کام تیزکردیا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ شہری بجلی کے کھمبوں اورگرے ہوئے تاروں سے دوررہیں اورکسی بھی ہنگامی صورتحال میں کے الیکٹرک کی ہیلپ لائن سے رابطہ کریں۔

Read Comments