Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
حافظ آباد :حافظ آباد کے نواحی گاﺅں چھنی قاسم میں زہریلا کھانا کھانے سے باپ بیٹی جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 بچوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق ،حافظ آباد کی تحصیل پنڈی بھٹیاں کے گاﺅں چھنی قاسم میں زہریلے چاول کھانے سے باپ اور بچوں سمیت 4افراد کی حالت غیر ہوگئی۔
شہباز احمد اور اسکے بچوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر مقامی اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ شہباز احمد اور اسکی چار سالہ بیٹی نازیہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ جبکہ شہبازاحمد کے دو سالہ بیٹے اور چھ سالہ بیٹی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈاکٹروں کے مطابق ،ان دونوں بچوں کی حالت بھی تشویشناک ہے۔
پولیس زرائع کا کہنا ہے کہ دونوں لاشوں کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں۔