نئی دہلی: بولی وڈ کی خوبرو اداکارہ جیکولین فرنینڈس سلور اسکرین پر خوب کارکردگی دکھا رہی ہیں اور مداحوں کے سمندر سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔
کم وقت میں بولی وڈ انڈسٹری میں اپنی جگہ بنانے والی سابق سری لنکن ملکہ حسن نے اپنے کیریئر کا آغاز فلم الہ دین سے کیا اوربعد میں کک، روئے ، ہاؤس فلم اور ڈیشوم جیسی فلمیں کیں۔ان کی حالیہ ریلیز ہونے والی فلم اے فلائینگ جٹ جس میں انکے مقابل اداکار ٹائگرشروف ہیں ،باکس آفس پر اچھی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق جیکولین کا کہنا ہے کہ میں سری لنکا میں تھوڑا بہت کام کرچکی ہوں۔ میں نے سری لنکن موویز میں اور مس سری لنکا مقابلے میں کونسلر اور جج کی حیثیت سے بھی کچھ کام کیا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ مجھے ابھی بھی لگتا ہے کہ مجھے بہت کچھ کرنا ہے اور حاصل کرنا ہے۔ایک بار میں اس قابل ہو جاؤں تو میں اس قابل ہو جاؤں گی کہ کسی کی مدد کرنے یا لوگوں کو واپس دینے پر توجہ مرکوز رکھوں۔ ایسے مقام پر آنا بہت ضروری ہے جب آپ کو یہ محسوس ہو کہ آپ کے پاس کسی کو دینے کیلئے بہت کچھ ہے۔ فی الوقت مجھے لگتا ہے مجھے اور بہت کرنا ہے۔
دوسری طرف جیکولین مشہور ریئلٹی ڈانس شو جھلک دکھلا جا سیزن 9میں جج کے فرائض انجام دے رہی ہیں ۔
بشکریہ زی نیوز