دنیا کے سب سے مقبول میگزین کا سلمان اور دیپیکا کے ساتھ انوکھا مذاق
ممبئی:امریکا کے سب سے مقبول بزنس میگزین'فوربز'میں دنیا بھر سے بزنس،مارکیٹنگ وغیرہ کے کالمز شائع ہوتے ہیں،اس کے علاوہ یہ میگزین ہر سال دنیا کے سب سے زیادہ امیر ترین اداکاروں کی فہرست بھی شائع کرتا ہے ،یہ ہی وجہ ہے کہ اسے دنیا بھر میں بیحد پزیرائی حاصل ہو تی ہے۔ لیکن اس بار فوربز سے بھی غلطی ہو گئی،بولی وڈ لائف ڈاٹ کام کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کے دو مشہور اداکار سلمان خان اور دیپیکا پڈوکون کے نام کی اسپیلنگ غلط شائع کردی،دیپیکا کو 'پدیکا پڈوکو ن' جبکہ سلمان خان کے نام میں خان کی اسپیلنگ غلط لکھ دی۔ دنیا کے سب سے معتبر اور مقبول میگزین کی اتنی بڑی غلطی سے پوری فلم انڈسٹری حیران ہے،کیا یہ ٹائپنگ کی غلطی ہے،یا جان بوجھ کر ایسا کیا گیا ہے یہ تو فوربز کی انتظامیہ ہی جانتی ہے۔ تاہم میگزین کی جانب سے کی گئی اتنی بڑی غلطی پر اداکاروں کے مداح سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹویٹر خوب مذاق بنارہےہیں۔ Peedika Padukone pic.twitter.com/riuz7jw8h5 — SLACY ✧ (@StacySuperDuper) August 23, 2016