Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
پشاور:خیبرپختونخوا کے 13 اضلاع میں 3روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہو رہی ہے۔ مہم کے دوران 36لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
محکمہ صحت پشاور کے مطابق ، 3روزہ انسداد پولیو مہم پشاور ، نوشہرہ ، مردان ، چارسدہ ، صوابی ، کوہاٹ ، ہنگو ، کرک ، بنوں ، لکی مروت ، ڈی آئی خان اور ٹانک میں چلائی جائے گی ۔ مہم کے دوران 36 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے ۔
مہم کے لیے ساڑھے 16 ہزار سے زائد پولیو ورکرز پر مشتمل 8 ہزار 300 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں او ر دو ہزار سپروائزر تعینات کر دیئے گئے ہیں ۔ پولیو مہم کے دوران شہر کے داخلی و خارجی راستوں ،اسپتالوں ، ٹرانسپورٹ اڈوں ، اور بازاروں میں بھی بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے ۔
تین روزہ پولیومہم کے دوران ڈیوٹی سر انجام دینے والے پولیو ورکز کی حفاظت کے لئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔