ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری کے مقبول اداکار عمران ہاشمی کی آنے والی فلم 'کیپٹن نواب'کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے،پوسٹر میں عمران فوجی کے لباس میں نظر آرہے ہیں۔
جبکہ ان کے ایک بازو پر پاکستان کا جھنڈا اور دوسرے بازو پر بھارتی جھنڈا نظر آرہا ہے،لیکن اس پوسٹر کی خاص بات یہ نہیں بلکہ کچھ اور ہے۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق پوسٹر ہالی وڈ کے ویڈیو گیم 'کال آف ڈیوٹی' کی ہو بہو نقل ہے۔
فلم کی کہانی 1999 میں ہوئی کا رگل کی جنگ کے گرد گھومتی ہے،جس میں عمران ڈبل ایجنٹ کا کردار نبھا رہے ہیں ،فلم کی ہدایت کاری ٹونی ڈی سوزا دے رہے ہیں ۔
واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ بھارتی فلم نے ہالی وڈ کی نقل کی ہو ، اس سے قبل بھی بھارت بیشتر ہالی وڈ فلموں کی نقل کرتا آیا ہے اورتاریخ اس طرح کے واقعات سے بھری پڑی ہے۔