شائع 29 اگست 2016 07:37am

وہ اداکارائیں جنہوں نے انٹر بھی پاس نہیں کیا

ممبئی:فلم انڈسٹری ایسی دنیا ہے جہاں ہم اپنے پسندیدہ اداکاروں کو مختلف کردار نبھاتے ہوئے دیکھتے ہیں ،پولیس،ڈاکٹر،انجینئر،وکیل ان تمام  کرداروں میں ادکار کچھ اس طرح ڈھل جاتے ہیں  کہ لگتا ہے ان کے پاس یہ تمام ڈگریاں موجود ہیں ۔

لیکن حقیقت کچھ اور ہی ہوتی ہے، فلموں میں اعلیٰ کردار نبھانے  والے ادکار اصل زندگی میں خاص تعلیم یافتہ نہیں ہوتے۔

آج ہم آپ کیلئے بولی وڈ کے ان اداکاروں کے بارے میں معلومات لے کر آئے ہیں جو انٹر پاس بھی نہیں ہیں ۔

کترینہ کیف

بولی وڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کا تعلق ہانک کانگ سے ہے،بہت چھوٹی عمر میں انہوں ے والدین کے درمیان علیحدگی کا دکھ جھیلا،وہ ہمیشہ سے اپنی والدہ کے ساتھ رہی ہیں،کئی بار گھر بدلنے کے باعث کترینہ ٹھیک سے پڑھائی نہ کرسکیں ،یہ ہی وجہ ہے کہ وہ بارہویں کلاس کا امتحان پاس نہ کرسکیں۔

کرشمہ کپور

کرشمہ کپور  کو کیرئیر بنانے کی اتنی جلدی تھی کہ انہوں نے بہت چھوٹی عمر میں اسکول چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

کرشمہ نے صرف 17 سال کی عمر میں اسکول کو خیر باد کہہ دیا ،اس وقت وہ چھٹی کلاس کی طالبہ تھیں،ان کی پہلی بولی وڈ فلم 'پریم قیدی' تھی جو باکس آفس پرخاص کمال نہ دکھا سکی تھی۔

کنگنا رناوت

بارہویں جماعت پاس نہ کرنے والے اداکاروں کی اس فہرست میں کنگنا رناوت کا نام بھی شامل ہے،کنگنا نے اسکول کی تعلیم بھارتی ریاست دیہرہ دون سے حاصل کی ،لیکن وہ کالج کی پڑھائی پوری نہ کرسکیں کیونکہ انہیں ماڈلنگ کی آفر  آگئی اور انہوں نے تعلیم پر کیرئیر کو ترجیح دینا زیادہ مناسب سمجھا۔

کاجول

اس فہرست میں اداکارہ کاجول کا نام دیکھ کر یقیناً آپ حیرت زدہ رہ گئے ہوں گے ،لیکن یہ سچ ہے کہ کاجول بھی بارہویں پاس نہیں ہیں،کاجول نے صرف 16 سال کی عمر میں فلم 'بے خودی' کے ذریعے بولی وڈ میں قدم رکھا،فلم کی شوٹنگ کے بعد وہ اسکول جاتی تھیں تاکہ تعلیم مکمل کرسکیں،لیکن بے تحاشہ کام کے باعث انہوں نے بھی تعلیم کو خیر باد کہہ دیا ۔

بشکریہ بولی وڈ ببل ڈاٹ کام

Read Comments