شائع 29 اگست 2016 10:50am

کیا آپ بھی براؤن رائس کو وائٹ رائس سے بہتر سمجھتے ہیں

چاول دو طرح کے ہوتے ہیں ایک سفید اور دوسرے براؤن ، اکثر لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ براؤن چاول سفید چاولوں سے زیادہ صحت بخش ہوتے ہیں۔

جس طرح سفید آٹا اور سفید چینی صحت کےلیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے ، اسی طرح لوگوں کا ماننا ہے کہ سفید چاول بھی آپ کی صحت کےلیے خطرے کی علامت ہے۔یہ بات سفید آٹے اور چینی کےلیے تو قابل ِ قبول ہے لیکن یہ کہنا کہ سفید چاول براؤن چاولوں سے غذائیت میں کم ہوتے ہیں، یہ بات بالکل ٹھیک نہیں ہے۔

٭ سفید چاول براؤن چاولوں سے غذائیت میں کم کیوں ہوتے ہیں؟ اس حوالے سے چند باتیں آج ہم آپ کو واضح کریں گے۔

لوگوں کا ماننا ہے کہ سفید چاول خون میں شوگر لیول کو بڑھا دیتے ہیں۔ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ کارب فوڈ میں جیسا کہ ڈبل روٹی میں ہائی گلیسیمک انڈکس موجود ہوتا ہے۔ چاولوں کے رنگ سے واضح ہوتا ہے کہ اس میں گلیمیسک انڈکس کتنا موجود ہے؟ باسمتی چاولوں میں گلیسیمک انڈکس کم مقدار میں شامل ہوتا ہے۔ اب چاہےوہ سفید چاول ہوں یا براؤن چاول ہوں۔

ماہرین  کے مطابق براؤن باسمتی چاول ، سفید باسمتی چاولوں سے زیادہ خون میں شوگر لیول بڑھاتے ہیں۔

٭ سفید چاول براؤن چاولوں سے بہتر کیوں ہیں؟

آپ کو اپنی صحت بہتر رکھنے کےلیے براؤن کے بجائے سفید چاولوں کا انتخاب کرنا چاہیئے، کیونکہ سفید چاولوں کا ذائقہ براؤن چاولوں سے زیادہ اچھا ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ براؤن چاولوں میں سفید چاولوں سے زیادہ فیٹیٹس موجود ہوتا ہے ، اس کو فیٹک ایسڈ بھی کہاجاتا ہے۔ فیٹیٹس چاولوں میں موجود کیلیشیم ، زنک اور آئرن جیسی غذائیت کو جذب کرلیتے ہیں۔ جس کے باعث اس کو غذائیت کے منافی قرار دیا گیا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کےلیےہے ، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔

Read Comments