Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے 462 ارب روپے کی کرپشن کے معاملے میں ڈاکٹرعاصم حسین اوردیگرملزمان کی درخواست ضمانت پرسماعت 31 اگست تک ملتوی کردی۔
سندھ ہائیکورٹ میں سابق مشیرپیٹرولیم عاصم حسین کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن کے معاملے ملزمان کی درخواست ضمانت پرسماعت 31 اگست تک ملتوی کردی گئی۔
ڈاکٹرعاصم حسین،صفدرحسین عبدالحمید اوردیگرملزمان نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائررکھی ہے۔جسٹس عبدالرسول میمن کی سماعت سے انکار کے بعد مقدمہ دوسرے بینج میں منتقل کیا گیا تھا۔