Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:سندھ ہائی کورٹ نے امجدصابری کے مبینہ قاتل کی پراسرار گمشدگی پرآئی جی سندھ سمیت دیگراداروں سے 19 ستمبرتک رپورٹ طلب کرلی ۔
سندھ ہائیکورٹ میں معروف قوال امجد صابری کے مبینہ قاتل عمران محمود کی پراسرارگمشدگی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ۔
درخواست میں عمران صدیقی کے اہلخانہ نے موقف اختیارکیا کہ عمران صدیقی کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لیا۔ 30 جولائی کومیڈیا پر رپورٹس نشر ہوئیں کہ عمران محمود صدیقی امجد صابری قتل کیس میں گرفتار ہوچکا ہے لیکن آج تک ملزم کی گرفتاری ظاہر کی گئی اور نہ کسی عدالت میں پیش کیا گیا ہے ۔
عدالت نے محکمہ داخلہ، آئی جی سندھ اور دیگراداروں سے 19 ستمبرتک تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔