Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :ڈی جی رینجرزسندھ میجرجنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ بائیس اگست کا واقعہ منظم کارروائی تھی۔بینک میں متحدہ کے لیبرڈویژن کے کارکنوں نے میڈیاپرحملہ کروانے کیلیے لڑکے جمع کئے۔
کراچی میں ڈی جی رینجرزسندھ میجرجنرل بلال اکبرنے جناح اسپتال کا دورہ کیا۔اس موقعے پرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ڈی جی رینجرزکا کہناتھا کہ بائیس اگست کاواقعہ منظم کارروائی تھی۔
انہوں نے کہا نجی چینلزپرحملے کیلئے بینک میں لیبرڈویژن نے لڑکوں کوجمع کیا جہاں انہیں ڈنڈے فراہم کئے گئے۔حملے کے الزام میں چھ افراد کوگرفتارکیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حملےمیں ایم کیوایم کےسیکٹراوریونٹ کےکارکن ملوث تھے،بینک میں کام کرنیوالےمتحدہ لیبرڈویژن کےایک کارکن کوگرفتارکرلیاہے۔