کراچی :مکا چوک اب لیاقت علی خان چوک میں تبدیل

شائع 29 اگست 2016 03:09pm

کراچی :مکا چوک کا نام تبدیل کرکے قائد ملت لیاقت علی خان چوک رکھ دیا گیا،ڈپٹی کمشنروسطی نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کی شناخت کہے جانے والے مکا چوک کا نام باضابطہ تبدیلی کے بعد قائد ملت لیاقت علی خان چوک رکھ دیا گیا۔ اس حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔ مکا چوک انیس سو اکیانوے میں ڈاکٹرفاروق ستار نے تعمیر کرایا تھا، جسے دو ہزار نو میں سابق ناظم کراچی مصطفی کمال نے موجودہ شکل میں دوبارہ تعمیر کرایا۔

گذشتہ دنوں مکا چوک پر لگی بانی متحدہ کی تصاویر اور پوسٹرز کو نامعلوم افراد کی جانب سے اتار دیا گیا تھا ۔

Read Comments