کراچی :کانگو وائرس،ہلاکتیں چھ ہوگئیں

شائع 29 اگست 2016 03:11pm

کراچی :کراچی میں کانگو وائرس سے متاثرہ شخص نجی اسپتال میں دوران علاج دم توڑگیا۔ شہرمیں  کانگووائرس سے ہلاکتوں کی تعداد چھ  ہوگئی ہے۔

کانگو وائرس سے ہلاکتوں نے شہریوں میں خوف پھیلادیاہے۔محکمہ صحت کے مطابق کریم آبادکارہائشی اننچاس سالہ اسلام الدین گزشتہ کئی دنوں سےنجی اسپتال میں زیرعلاج تھا۔ متاثرہ مریض کے میڈیکل ٹیسٹ میں کانگووائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

 اسلام الدین پیرکے روزدوران علاج پیر کی صبح انتقال کرگیا۔محکمہ صحت کے مطابق اب تک کراچی میں کانگو سے ہلاکتوں کی تعداد چھ ہوگئی ہے ۔

Read Comments