نیویارک :کئی سالوں تک پاپ گلوکاری کی دنیا پر راج کرنیوالے مائیکل جیکسن کے مداح آج انکی اٹھاون ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ ان کی پاپ گلوکاری اور ڈانس کے لوگ آج بھی دیوانے ہیں۔
پاپ موسیقی کے شہنشاہ مائیکل جیکسن نے صرف پانچ سال کی عمر میں میوزک کی دنیا میں قدم رکھا.انیس سو چونسٹھ میں اپنے بھائیوں کے پوپ گروپ جیکسن فائیو میں شمولیت اختیار کرکے انہوں نے دھوم مچائی۔
انکا پہلا سولو البم انیس سو اناسی میں آف دی وال کے نام سے ریلیز ہوا۔ جس نے مائیکل کو پہچان دلوائی۔ انیس سو بیاسی میں البم تھرلر نے پوری دنیا میں تہلکہ مچادیا۔اس طرح انہیں کنگ آف پوپ کے خطاب سے نوازا گیا۔مائیکل جیکسن کا انداز ایسا انوکھا تھا جس نے لوگوں کو کئی سالوں تک اپنے سحر میں جکڑے رکھا۔
سال دوہزار نو میں مائکل پھر شہہ سرخیوں کی زینت بنے اور خبر آئی کہ وہ پھر موسیقی کی دنیا مین قدم رکھ رہے ہیں، ابکی بار لندن شہر کا انتخاب کیا گیا،کانسرٹ کے تمام ٹکٹ بھی فروخت ہوگئے، اپنی پرین کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کا آخری کانسرٹ ہوگا، مگر قدرت نے انہیں یہ موقع فراہم نہ کیا۔
پچیس جون دو ہزار نو کو یہ عظیم فنکار اپنے مداحوں کو چھوڑ کر اس دنیا سے رخصت ہوگیا مگران کے گانے آج بھی پسند کئے جاتے ہیں۔