بولی وڈ باربی ڈول کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ محبت کو پانے کیلئے بغیر سوچے سمجھے اپنا کیرئیرقربان کردوں گی۔
بولی وڈ کی حسینہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ جب بھی کسی کی محبت میں گرفتار ہوئیں تو محبت کو پانے کیلئے اپنے کیرئیر کی پرواہ بھی نہیں کروں گی۔اگرکیرئیراورمحبت میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑا تو اولین ترجیح محبت ہوگی۔
کترینہ کیف نے کہا ہے کہ بہت سی خواتین شادی کے بجائے اپنے کیرئیر پرزیادہ توجہ دینے کی خواہشمند ہوتی ہیں تاہم وہ شادی کے بعد گھریلو زندگی گزاریں گی اورگھر پر رہ کر بچوں کو سنبھالیں گی۔