Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
وہاڑی :تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف پاناما لیکس کے معاملے سے بچنے کیلئے دوسرے ملکوں کے آگے جوڑ رہے ہیں لیکن کوئی انہیں نہیں بچاسکتا، کہتے ہیں ایم کیو ایم کے بانی نے پاکستان کیخلاف بات کی اب لندن میں بیٹھے شخص کا دور ختم ہوگیا ہے۔
وہاڑی میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے الطاف حسین، وزیراعظم نوازشریف، اور حمزہ شہباز پر کڑی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے بانی نے پاکستان کیخلاف بات کی،اب لندن میں بیٹھے شخص کا دور ختم ہوگیا ہے۔
عمران خان نے مزید الزام عائد کیا کہ میاں صاحب قوم کے اربوں روپے لیکر باہر گئے، ہمیں معلوم ہے کہ میاں صاحب ملکوں کے آگے ہاتھ جوڑ رہےہیں۔لیکن یہ آپ کو نہیں بچاسکیں گے۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ چھپن فیصد پنجاب کا ترقی کا فنڈ لاہور میں خرچ ہورہا ہے۔پنجاب پولیس کو گلو بنا دیا گیا ہے۔
انہوں نےمزید کہا کہ لاہور میں ن لیگ کے غنڈے نے دو افراد کو قتل اور سات کو زخمی کردیا لیکن حمزہ شہباز اسے بچارہے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ خواتین کو چاہئے کہ وہ سیاست میں آئیں۔چاہتے ہیں نئے پاکستان کی تحریک میں ہماری بہنیں بھی شرک کریں۔