Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
پشاور:خیبرپختونخوا کے 13 اضلاع میں 3 روزہ انسداد پولیومہم آج دوسرے روز بھی جاری ہے،36 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
پشاورسمیت خیبرپختونخوا کے 13 اضلاع میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔ 3 روزہ انسداد پولیومہم پشاور،نوشہرہ،مردان،چارسدہ،صوابی،کوہاٹ،ہنگو،کرک،بنوں،لکی مروت،ڈی آئی خان،سوات اورٹانک میں چلائی جارہی ہے۔ مہم کے دوران 36 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
مہم کے لیے ساڑھے 16 ہزار سے زائد پولیو ورکرز پر مشتمل 8 ہزار 300 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ 2 ہزار سپروائزر تعینات کیئے گئے ہیں۔پولیومہم کے دوران شہر کے داخلی وخارجی راستوں،اسپتالوں، ٹرانسپورٹ اڈوں اوربازاروں میں بھی بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔
تین روزہ پولیومہم کے دوران ڈیوٹی سر انجام دینے والے پولیو ورکرز کی حفاظت کے لئے سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔
پولیس کی سکیورٹی میں پولیو ٹیمیں گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے۔