Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:وفاقی وزیرخواجہ آصف سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملاقات کی ہے۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملاقات کی ہے ،ملاقا ت میں وفاقی کے سندھ کے ذمہ واجبات پر بات چیت ہوئی۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرخواجہ آصف نےکہاکہ سندھ حکومت کے مسائل کے حل کیلئے جامع حکمت عملی بنائی جا رہی ہے ، واجبات سمیت چند مسائل کے حل کے قریب ہیں ،اندرو ن سندھ لوڈ شیڈنگ میں کمی لانے کی کوشش کریں گے ، ملک میں ٹرانسمیشن لائنیں کی اپ گریڈیشن کی ضرورت ہے جس کی اپ گریڈیشن کی جائے گی۔
https://youtu.be/hZt0VVus3SY
مراد علی شاہ نے کہاکہ خواجہ آصف نے لوڈ شیڈنگ میں کمی کی یقین دہانی کروائی ہے سندھ کے بند پاور پلانٹس کو جلد کھولا جائے گا مراد علی شاہ نے کہاکہ وفاق سے بجلی کے معاملات پرکوئی بڑا اختلاف نہیں مسائل تقریبا حل ہوگئے ہیں ۔
وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے میں بجلی چوری کی خبروں کی تردید کی اورکہاکہ الیکشن سے پہلے آٹھ سوسے ایک ہزارمیگا واٹ بجلی اپنے سسٹم میں شامل کرلیں گے۔