ایم کیوایم کو کمزوزسمجھنےوالے2018 تک انتظار کریں،فاروق ستار

اپ ڈیٹ 30 اگست 2016 10:03am

کراچی:ایم کیوایم رہنما ڈاکٹرفاروق ستارکہتے ہیں میرا پیغام محبت ہے جہاں تک پہنچے۔ایم کیو ایم کو کمزورسمجھ کر اس کاراستہ روکنے والے 2018تک انتظار کریں۔

باغ جناح میں میئرکراچی کی تقریب حلف برداری کے موقع پرمیڈیا سے گفتگومیں فاروق ستارنے کہا کراچی کو ہرسیاسی جماعت اورفرد کواون کرنا ہوگا۔کراچی کی ترقی کا دورواپس لائیں گے۔8 برس سے زیرالتوا ءشہرکے مسائل حل کریں گے  ۔

انہوں نے کہا میراپیغام محبت ہے جہاں پہنچے۔ایم کیو ایم کو کمزورسمجھ کراس کاراستہ روکنے والے 2018تک انتظار کریں۔ دیوار سے لگانے کا عمل بند کیا جائے۔

فاروق ستارنے کہا بلدیاتی اداروں کی عدم تکمیل سے جمہوری نطام مکمل نہیں ہوتا ،وسیم اختر شہریوں کے اصل نمائندے ہیں ، دفاترتوڑے جاسکتے ہیں مینڈیٹ کو توڑانہیں جاسکتا۔

Read Comments