قومی اسمبلی : الطاف حسین کیخلاف مذمتی قرارداد پیش

شائع 30 اگست 2016 02:51pm

اسلام آباد:الطاف حسین کے خلاف گھیرا تنگ  ہوگیا۔ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے بھی مذمتی قراردادیں پارلیمنٹ میں پیش کردیں۔

الطاف حسین کے خلاف قومی اسمبلی میں بھی مذمتی قرارداد جمع کروا دی گئی۔ پیپلزپارٹی کی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان جس نے الطاف حسین کوعزت دی اس کے خلاف توہین امیزالفاظ کسی محب وطن پاکستانی کوقابل قبول نہیںِ ، الطاف حسین اورایسے عناصرکے خلاف فوری اورسخت ایکشن کیا جائے ۔

 قرارداد میں الطاف حسین کے اشتعال دلانے پرمیڈیا ہاؤسزپرحملے کی بھی مذمت کی گئی ،پیپلزپارٹی نے قرارداد کا اختتام پاکستان زندہ باد کے نعرے پرکیا ،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی قانون میں بھی تحریک انصاف کیجانب سے پیش کردہ مذمتی قرارداد منظور کی گئی ، اس میں مطالبہ کیا گیا کہ الطاف حسین کیخلاف آرٹیکل چھ اور آرٹیکل سترہ بی کے تحت کارروائی کی جائے۔

Read Comments