Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی میں اے آروائی پرحملہ اورہنگامہ آرائی کیس میں ایم کیوایم کے رہنما قمر منصور،کنور نوید جمیل اور شاہد پاشا سمیت دیگر کارکنان کو14روز کیلئے جیل بھیج دیا گیا ۔
نجی چینل پر حملے کےا لزام میں گرفتار ایم کیوایم کے رہنما قمر منصور ،شاہد پاشا ،اور کنور نوید جمیل سمیت 44کارکنان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
پولیس کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ عدم گرفتار ملزمان میں ایم کیوایم قائد ،فاروق ستار اور عامر خان شامل ہیں جبکہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے ڈنڈے اور سریئے برآمد ہوئے ہیں۔ قمر منصور کی جانب سے علاج کے لئے تحریری درخواست بھی دی گئی۔
عدالت نے تمام ملزمان کو 14روزہ عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیااور آئندہ سماعت پرمقدمے کا چالان پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگو میں کنورنوید جمیل نے ایم کیوایم قائد سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔انہوں نے کہا کہ فاروق ستارکی پالیسی ہماری پالیسی ہو گی۔