Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:سندھ ہائی کورٹ نے بغاوت اوردہشت گردی کے الزامات پرمتحدہ قومی موومنٹ پر پابندی لگانے سے متعلق درخواست پروفاقی و صوبائی حکومتوں الیکشن کمیشن ودیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا ہے۔
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں2رکنی بینچ نے متحدہ قومی موومنٹ پر پابندی لگانے سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ متحدہ کے خلاف دہشت گردی اور سیکیورٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے پابندی عائد کی جائے۔
متحدہ پر پابندی کیلئے اسپیکر قومی و صوبائی اسمبلی اور چیئر مین سینیٹ کو ہدایت جاری کی جائے ۔ عدالت نے وفاقی وصوبائی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردئیے ہیں۔