Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے بھارتی ڈی ٹی ایچ کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہےکہ اس عمل میں انٹیلی جنس اور ایف آئی اے کا تعاون بھی حاصل کرلیا گیا ہے۔
چئیرمین پیمرا ابصار عالم نے اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ میں بتایاکہ ملکی چینلزکو زیادہ سے زیادہ دس فیصد غیر ملکی مواد نشر کرنے کا پابند بنایا جارہا ہے، اس میں چھ فیصد بھارتی اور چار فیصد دیگر ممالک کا مواد نشر کیا جاسکے گا، بھارت کے ٹی وی چینلز دکھائے جانے کو فوری بند کیا جارہا ہے، کیبل آپریٹرز کو صرف دو سے پانچ تک سی ڈی چیینل دکھانے کی اجازت ہوگی ۔
چیئرمین پیمرا نے بتایاکہ غیرقانونی ڈی ٹی ایچ کے پیسہ کی منتقلی کے خلاف بھی کریک ڈاون شروع ہے، کیبل آپریٹرز رضاکارانہ طور پرعمل کریں ورنہ پندرہ اکتوبر سے سخت کارروائی ہوگی۔ ان کا کہناتھاکہ ہمارے چینلز پر ایک سو ساٹھ بھارتی پروگرامز نشر ہوتے ہیں لیکن ایک بھی کشمیر پر نہیں ہوتا، بھارتی اداکاروں کے پاکستانی اشتہارات میں کام کرانے کے حوالے سے قانون بنانے کی بھی ضرورت ہے۔