Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:کراچی کے علاقے گولیمارعثمانیہ کالونی میں رینجرز نے سرچ آپریشن کر کے 4افراد کو گرفتار کرلیا۔
کراچی میں جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوں کیخلاف سیکیورٹی اداروں کا ٹارگٹڈ ایکشن جاری ہے۔
رات گئے رینجرز کی بھاری نفری خفیہ اطلاع پر گولیمارعثمانیہ کالونی پہنچی،رینجرز کے جوانوں نے علاقے کے داخلی اور خارجی راستے بند کردیے اور گھر گھر تلاشی کا آغاز کیا،سرچ آپریشن کے دوران 4 مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
جنہیں تفتیش کیلیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے،سرچ آپریشن پہلے سے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر کیا گیا ہے ۔